گورنمنٹ میڈیکل کالج میدک کا ضلع کلکٹر کا دورہ

   

میدک۔ 21؍جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ ضلع کلکٹر میدک راہول راج نے اتوار کو میدک میں امسال سے آغاز ہونیوالے گورنمنٹ میڈیکل کالج کا معائنہ کیا۔اس موقع پر کلکٹر نے میڈیکل کالج کا مکمل معائنہ کیا اور میڈیکل کالج سپرنٹنڈنٹ کو مناسب ہدایات جاری کیں اور میڈیکل کالج میں ڈاکٹروں کی بھرتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری صحت کی میٹنگ میں میڈیکل کالج کے قیام کے معاملے پر غور کیا گیا اور جب تک میڈیکل کالج کو اجازت نہیں دی جاتی تمام سہولیات کی فراہمی اور ڈاکٹروں کا عملہ تعینات کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ اس پروگرام میں میڈیکل کالج کے پرنسپل رویندر کمار، سپرنٹنڈنٹ پی چندر شیکھر اور ڈاکٹر پی سریندر اور دگر بھی موجود تھے۔