گورنمنٹ میڈیکل کالج نظام آباد کے لیے 100 نشستوں کی منظوری

   

نظام آباد ۔ 9 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : نظام آباد گورنمنٹ میڈیکل کالج کیلئے 100 نشستیں منظور کرتے ہوئے میڈیکل کونسل آف انڈیا نے احکامات جاری کیے ۔ میڈیکل کونسل آف انڈیا نے کل احکامات جاری کیے ۔ واضح رہے کہ تین ماہ قبل میڈیکل کونسل آف انڈیا کی ٹیم نے رنیول کیلئے معائنہ کیا تھا اور سہ رکنی کمیٹی نے تفصیلی طور پر جائزہ لیتے ہوئے رپورٹ پیش کی تھی واضح رہے کہ 5 سال قبل میڈیکل کالج کا آغاز کیا گیا اور پہلا بیاچ اس کا ہائوز سرجن کے خدمات انجام دے رہا ہے ہر سال کی طرح اس سال بھی میڈیکل کونسل آف انڈیا نے رنیول سے قبل میڈیکل کالج کا تفصیلی جائزہ لیا اور خامیوں کو دور کرنے پر دوبارہ منظوری دی گئی ۔