حیدرآباد : تلنگانہ یونانی میڈیکل آفیسرس اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر حیدر یمانی نے حکومت کی جانب سے گورنمنٹ ڈاکٹرس پوسٹ گریجویٹس اسٹوڈنٹس سینئر ریزیڈنٹس اور ہاؤز سرجنس کو کورونا سے متاثر ہونے پر نمس ہاسپٹل میں مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے اور اس احکامات کی اجرائی پر مسرت کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر مستفیدالدین کو کوآرڈنٹ کرنے کی ذمہ داری دینے اور ڈاکٹر انیل کو نوڈل آفیسر کی حیثیت سے تقرر کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔