حیدرآباد ۔ 10 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : پرنسپل بی سنیتا پدماوتی گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ، حسینی علم کے بموجب کالج ہذا میں کامرس ( 6 پوسٹ ) ، کمپیوٹر سائنس ، کمپیوٹر اپلی کیشن 6 پوسٹ ، انگریزی 5 پوسٹ ، میتھمیٹکس 1 پوسٹ کے لیے جزوقتی لکچررس کی ضرورت ہے ۔ خواہش مند امیدوار 15 نومبر شام 4 بجے تک اپنی درخواست کے ساتھ تمام اسناد کی فوٹو کاپی منسلک کرتے ہوئے کالج آفس میں جمع کردیں ۔ سبھی اسامیوں کے لیے پی جی 55 فیصد مارکس کے ساتھ نیٹ ، سلیٹ یا پی ایچ ڈی رہنا ضروری ہے ۔ سبھی تقررات میں خواتین کو ترجیح دی جائے گی ۔ انٹرویوز 17 نومبر کی صبح 10-30 بجے گورنمنٹ ڈگری کالج خیریت آباد میں منعقد ہوں گے ۔۔
ll ڈاکٹر کے سری نواسا راجو پرنسپال گورنمنٹ ڈگری کالج برائے نسواں گولکنڈہ کے بموجب کالج ہذا میں مختلف مضامین کے لیے گیسٹ فیکلٹی کی جائیدادوں پر تقررات کئے جارہے ہیں ۔ کلیہ ہذا میں انگلش میڈیم ذریعے تعلیم ہے ۔ کامرس ، کمپیوٹر سائنس ، ہسٹری ، ریاضی ، انگلش اور تلگو مضمون کے لیے جزوقتی لکچررس کی فوری ضرورت ہے ۔ گیسٹ فیکلٹی کے تقرر کے لیے متعلقہ مضامین سے ماسٹر ڈگری میں کم از کم 55 فیصد نشانات لازمی ہیں ۔ ایسے امیدوار جو متعلقہ مضامین میں پی ایچ ڈی / نیٹ / سلیٹ رکھنے کے علاوہ تدریسی تجربہ رکھتے ہوں انہیں ترجیح دی جائے گی ۔ اہلیت رکھنے والے امیدوار 13 نومبر صبح 10-30 بجے تا 3-30 بجے دن دفتر کالج ہذا میں درخواستیں مع اسناد و فوٹو جمع کرواسکتے ہیں ۔ اہل امیدواروں کے انٹرویوز 17 نومبر کو گورنمنٹ ڈگری کالج خیریت آباد میں ہوں گے ۔ مزید تفصیلات اور درخواستیں جمع کرنے کے سلسلے میں رہنمائی کے لیے ایس اجئے کمار سینئیر اسسٹنٹ کلیہ ہذا سے ربط قائم کیا جاسکتا ہے ۔۔
ll فلک نما ڈگری کالج میں مضامین ، کامرس کی 4 ، کمپیوٹر سائنس کی 4 ، انگلش کی 3 ، ہسٹری کی ایک ، میاتھس کی ایک اور تلگو کی ایک جائیداد کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ درخواست کالج ہذا کے آفس میں 14 نومبر 2021 تک داخل کی جاسکتی ہیں ۔ انٹرویو 17 نومبر کو گورنمنٹ ڈگری کالج خیریت آباد میں منعقد ہوں گے ۔۔
ll پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج چنچل گوڑہ ڈاکٹر پی وینکٹا رمنا کے بموجب کالج میں کامرس 3 ، کمپیوٹر سائنس 3 ، انگلش 3 ، اور ہسٹری 1 کی تدریس کے لیے گیسٹ لکچررس کی ضرورت ہے ۔ خواہش مند امیدوار 15 نومبر شام 5 بجے تک اپنی درخواستیں مع ضروری اسناد کی کاپی منسلک کرتے ہوئے کالج آفس میں جمع کروادیں ۔ انٹرویوز 17 نومبر صبح 9 بجے سے گورنمنٹ ڈگری کالج خیریت آباد میں ہوں گے ۔۔