گورنمنٹ ڈگری کالج برائے نسواں گولکنڈہ میں جزوقتی لکچررس کے تقررات

   


حیدرآباد۔/29 اکٹوبر، ( پریس نوٹ ) کمشنر آف کالجیٹ ایجوکیشن تلنگانہ کی ہدایت اور ڈاکٹر کے سرینواسا راجو پرنسپال گورنمنٹ ڈگری کالج برائے نسواں گولکنڈہ حیدرآباد کی اطلاع کے بموجب کالج ہذا میں کامرس، کمپیوٹر سائنس اور پولٹیکل سائینس کی جائیدادوں پر جزوقتی لکچررس کی اسامیوں پر قابل اور تجربہ کار لکچررس سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ گیسٹ فیکلٹی کے تقرر کیلئے متعلقہ مضامین سے ماسٹر ڈگری میں کم از کم 55 فیصد نشانات لازمی ہیں۔ ایسے خاتون امیدوار جو متعلقہ مضامین میں پی ایچ ڈی ؍ نیٹ؍ سیٹ رکھنے کے علاوہ تدریسی تجربہ رکھتے ہیں انہیں ترجیح دی جائے گی۔ اہلیت رکھنے والے امیدوار 29 اکٹوبر تا یکم نومبر کی شام 4 بجے دفتر کالج ہذا میں درخواستیں مع اسناد و فوٹو جمع کرواسکتے ہیں۔
اہل امیدواروں کو بذریعہ فون انٹرویو کے مقام ، تاریخ اور وقت کا متعاقب اعلان کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات اور درخواستیں جمع کرنے کے سلسلہ میں رہنمائی کیلئے ڈاکٹر محمد انور الدین اکیڈیمک کوآرڈینیٹر کے علاوہ ایس اجئے کمار سینئر اسسٹنٹ کالج ہذا سے رجوع ہوسکتے ہیں۔