گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن حسینی علم میں آج سے قومی سمینار کا آغاز

   

حیدرآباد۔ گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین حسینی علم حیدرآباد میں دوروزہ قومی سمینار بعنوان اردو کی نثری اصناف 18 اور 19مارچ کو منعقد ہوگا ۔ افتتاحی اجلاس 18 مارچ کو صبح دس بجے منعقدہوگا۔ سمینار میں مختلف جامعات کے پروفیسرس، اسکالرس، ادباء وشعراء حصہ لیں گے ۔ ڈاکٹرنیلماں مہمان خصوصی ہوں گی۔ کلیدی خطبہ پروفیسر بیگ احساس دیں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر محمد غوث ، پروفیسر بیگ احساس ، پروفیسر ظفرالدین ،پروفیسر سید فضل اللہ مکرم ، پروفیسر نسیم الدین فریس ، ڈاکٹرسیدفاضل حسین پرویز ، پروفیسر سیما صدیقی، ڈاکٹر شمس الہدیٰ ، قمرجمالی ، نفیسہ خان ، مجید بیدار ، ڈاکٹر مسرت جہاں ، ڈاکٹربی بی رضا خاتون، پروفیسر دبیر احمد ، مختار علی اور ڈاکٹر سید تاج الدین شرکت کریں گے ۔ پروگرام کے معاون کنوینر ڈاکٹر مختار احمد فردین، ڈاکٹرمحامدہلال اعظمی،ڈاکٹرنہال افروزرہیں گے ۔ پرنسپل کالج ڈاکٹربی سنیتا پدماوتی اورپروگرام کنوینر ڈاکٹرعبدالقدوس نے محبان اردو سے سمینار میں شرکت کی درخواست کی ہے ۔ اس موقع پر قلمی سفر ( مصنف: ڈاکٹر مختار احمد فردین ) ،جہان اطفال(مرتب:ڈاکٹرعبدالقدوس)،صدائے شبلی(مدیرڈاکٹرمحامدہلال اعظمی) اور ہندی کہانی کے ابتدائی نقوش اور چند اہم کہانیاں (مترجم:ڈاکٹرمحمدنہال افروز) کی کتابوں کی رسم اجراء عمل میں آئے گا۔ دوروزہ قومی سمینار کے دوسرے دن جمعہ کو اسکالرس آن لائن اپنے مقالے پیش کریں گے ۔ زوم آئی ڈی: 2197559899ہے ۔