حیدرآباد۔31۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے حالیہ دورہ نلگنڈہ کے موقع پر کئے گئے وعدہ کی تکمیل کرکے ناگرجنا گورنمنٹ ڈگری کالج میں انفراسٹرکچر کی فراہمی کیلئے 30 کروڑ روپئے کی منظوری دی ۔ اس سلسلہ میں سکریٹری اعلیٰ تعلیم سندیپ کمار سلطانیہ نے جی او آر ٹی 281 جاری کیا۔ جی او کے مطابق رکن اسمبلی کے بھوپال ریڈی نے چیف منسٹر سے درخواست کی کہ ناگرجنا گورنمنٹ ڈگری کالج کی تعمیر اور انفراسٹرکچر سہولتوں کیلئے 30 کروڑ روپئے منظور کریں۔ بھوپال ریڈی کے مکتوب پر چیف منسٹر نے 30 کروڑ روپئے کی منظوری دی جس کے تحت کالج کی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی اور انفراسٹرکچر فراہم کیا جائیگا ۔ کمشنر کالجیٹ ایجوکیشن کو ضروری کارروائی کی ہدایت دی گئی۔ ر