سرکاری ویب سائیٹ پر فرضی ای میل روانہ کرنے کا شاخسانہ
حیدرآباد /18 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) گورنمنٹ ڈیفنس کنٹراکٹر کو دھوکہ دیتے ہوئے کنٹراکٹر کو بدنام کرنے والے دو افراد بشمول ریلوے ملازم کو سائبر کرائم پولیس رچہ کنڈہ نے گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق 41 سالہ ڈی اندراسین عرف اندراسینا ریڈی جو ساؤتھ سنٹرل ریلوے کاچی گوڑہ میں سینئیر پیاسنجر گارڈ بتایا گیا ہیکہ ساتھ 32 سالہ پی وینکٹا راجیش جو میرن ایرو ٹیک کا ملازم تھا گرفتار کرلیا گیا ۔ 11 ڈسمبر کو کتہ پیٹ علاقہ کے ساکن شخص کی شکایت کے بعد رچہ کنڈہ پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور ان دونوں کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس میں شکایت تھی کہ کسی نے کمپنی کی آفیشیل سائٹ کو ہائیک کرلیا ہے اور فرضی کنٹراکٹ سے گمراہ کر رہا ہے ۔ پولیس نے تحقیقات کے ب عد بتایا کہ اندرا سینا ریڈی اور ایرو ٹیک کمپنی کے مالک کے درمیان جھگڑا تھا ۔ اور اس نے دشمنی نکالنے کی خاطر کمپنی کے ملازم راجیش کی مدد سے آفیشل سائٹ کا اکاونٹ نمبر حاصل کرلیا اور جعلی فرضی میل جو کمپنی کو بدنام کرنے کیلئے تھے ۔ ڈیفنس کو روانہ کیا جس کے سبب اس کے کنٹراکٹ روک دئے گئے اور اسے بلیک لسٹ کردیا گیا تھا ۔