گورنمنٹ کالج گراؤنڈ کورٹلہ پر کرکٹ ٹورنمنٹ کا آغاز

   

کورٹلہ ۔ کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ رکن اسمبلی کورٹلہ کے ہاتھوں گورنمنٹ کالج گراؤنڈ پر بروز منگل کو کورٹلہ پریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنمنٹ کا شاندار آغاز عمل میں آیا ۔ اسکول کے طلباء جو اپنے ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے ہوئے تھے ۔ کے ودیا ساگر راؤ اور دیگر مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے انہیں کرکٹ گراؤنڈ تک لے جایا گیا ۔ اس موقع پر کے ودیا ساگر راؤ نے کہا کہ کورٹلہ ٹاؤن کھیل کا اسٹیشن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نوجوانوں کی ترقی کیلئے کئی ترقیاتی اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو کرکٹ میدان کیلئے اراضی مختص کرنے کی کوشش کرنے کا تیقن دیا ۔ اس پروگرام میں اتم انیل صدر ٹی آر ایس پارٹی کورٹلہ ٹاون ، گڈہ مدی پاون نائب چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ کونسلرس چندرم لکشمی نارائنا ، جناب مظفر احمد سجو ، صدر مائناریٹی ٹی آر ایس پارٹی کورٹلہ ، جناب سید فہیم ، صدر پریس کلب کورٹلہ ، جناب ایم چندرا شیکھر نائب صدر جناب محمد عبدالسلیم فاروقی ، سٹی کیبل رپورٹر کورٹلہ مسٹر کٹکم گنیش ، آرگنائزر مسٹر بی راجو ، جناب معز ، کوآرگنائزر جناب ابوبکر کے علاوہ کرکٹ کے کھلاڑی موجود تھے ۔