منچریال ۔ /10 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع منچریال کے منرل فاؤنڈیشن کی جانب سے 7 لاکھ روپیوں کی لاگت سے گورنمنٹ ہاسپٹل منچریال کیلئے ایک ایمرجنسی ایمبولنس فراہم کی گئی ہے ۔ ضلع کلکٹر منچریال مسرز بھارتی ہولیکری نے کلکٹریٹ منچریال کے احاطہ میں منعقدہ ایک تقریب میں نئی ایمبولنس کا افتتاح انجام دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایمبولنس خصوصاً دور دراز علاقوں اور گریجنوں کی سہولت کیلئے حکومت نے فراہم کی ہے ۔ انہوں نے دور دراز کے علاقوں میں مقیم گریجنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہنگامی حالات میں اس ایمبولنس کی سہولت سے استفادہ کریں ۔ اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ چیف پلاننگ آفیسر مسٹر ستیہ نارائن ریڈی ڈی ایم اینڈ ایچ او ، مسٹر بھشما ، سپرنٹنڈنٹ ہاسپٹل ڈاکٹر اروند کے علاوہ عہدیداروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔