گورنمنٹ ہاسپٹل میں ڈاکٹرس کی عدم موجودگی عوام پریشان

   

بچکنڈہ میں دیگر امراض کیلئے ڈاکٹرس کا انتظام کرنے کی اپیل

بچکنڈہ /8 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر بچکنڈہ گورنمنٹ ہاسپٹل میں ڈاکٹرس کی عدم موجودگی پر عوام کی برہمی تفصیلات کے بموجب بچکنڈہ میں 30 بستروں والا گورنمنٹ ہاسپٹل میں کوئی ڈاکٹر نہ رہنے پر مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ آج بچکنڈہ کا ویکلی مارکٹ ڈے ہے مواضغات کی عوام اور مریضوں بچکنڈہ آکر گورنمنٹ اور پراوئیٹ ہاسپٹلوں سے رجوع ہوتے ہیں لیکن پرائیویٹ ہاسپٹل بند ہونے کی بناء پر مریض گورنمنٹ ہاسپٹل کا رخ کر رہے ہیں ۔ لیکن وباء ڈاکٹرس کی عدم موجودگی پر نرس گولیاں دیکر سخت رویہ اختیار کیا جارہا ہے ۔ بی پی ، شوگر ، دیگر امراض کے مریضوں کو کوئی معائنہ نہ ہونے پر مریض کافی پریشان ہے ۔ عوام کا سوال ہے کہ مریض جائے تو کہاں جائے ۔ عوام سوال کر رہی ہے ۔ حکومت اور عوامی نمائندوں کی نیت میں کھوٹ نظر آرہی ہے ۔ ایک طرف عوام کورونا وائرس کے خوف سے مبتلا ہے ۔ دوسری طرف کوئی مرض بخار ، بی پی ، شوگر میں مبتلا ہوتو اس مریض کو کہاں لیکر جانا موت کے سوا کوئی چارا نہیں ۔ یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ ایک طرف پوائیٹ ہاسپٹل کے ڈاکٹرس آر ایم پی اور پی ایم پی اپنے اپنے ہاسپٹل بند کردینے سے دوسری طرف گورنمنٹ ہاسپٹل میں کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ اگر ایسا معاملہ رہا تو کورونا سے زیادہ دیگر امراض کی بیماریوں میں مبتلا ہوکر زندگی اور موت سے ہاتھ دھونے کے امکانات ہے ۔ عوام ریاست تلنگانہ حکومت سے اپیل کر رہی ہے ۔ جلد از جلد گورنمنٹ ہاسپٹل میں ڈاکٹرس کا انتظام کریں ۔