جڑچرلہ /13 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نرس ڈے کے موقع پر آج ٹی آر ایس پارٹی کے قائد بی بالاکرشنا کی قیادت میں مقامی رکن اسمبلی و سابق وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی کی ہدایت پر گورنمنٹ ہاسپٹل کے نرسوں میں لاک ڈاؤن میں بھی اپنے خدمات بہتر انجام دینے پر ان نرسوں میں شالپوشی کرتے ہوئے مٹھائی بھی کھلائے ۔ اس ضمن میں گورنمنٹ ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ایس شیکھر ، ڈاکٹر راگھویندر ، جگدیش ، چندر سائی ، مدیراج ، پرمود پاٹل گورنمنٹ ہاسپٹل کے تمام عملہ و اسٹاف موجود تھا ۔ اس موقع پر پی سرینواس ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وائرس کے پھیلنے کے بعد جو تشویش عوام میں پھیلی تھی اور لاک ڈاؤن کا اعلان ریاستی حکومت و مرکزی حکومت کے اعلان پر تمام ریاستوں میں خوف و ہراس پایا گیا لیکن طبی محکمہ جات صحت عامہ کے عملہ نے ان حالات میں بھی اس مہلک بیماری عام ہونے پر بھی اپنی ڈیوٹی کو نبھاتے ہوئے اپنے فرائض کو انجام دیتے رہے بلکہ ان نرسوں کی ستائش ستائش کی ۔ بعد ازاں ان نرسوں کی مقامی قائدین احساس رکھتے ہوئے ان کے خدمات سے متاثر ہوکر جو آج تہنیت پیش کی ہے ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔