گورو کھنہ بگ باس سیزن 19 کے فاتح

,

   

ممبئی ۔ 7 ڈسمبر (ایجنسیز) بگ باس سیزن 19 کے فائنل میں آج گورو کھنہ نے دوسری فائنلسٹ فرحانہ بھٹ کو پیچھے چھوڑ کر یہ خطاب اپنے نام کرلیا ہے۔ فائنل مقابلہ کیلئے 5 ناموں کو قطعیت دی گئی تھی جن میں گوروکھنہ، فرحانہ بھٹ، امال ملک، پرنیت مورے اور تانیہ متل شامل تھے۔ فائنل میں گوروکھنہ اور فرحانہ بھٹ باقی تھے اور اس مقابلہ میں گورو کھنہ نے کامیابی حاصل کرلی۔ اس کی انعامی رقم 50 لاکھ روپئے ہے۔ بگ باس سیزن 19 کا آغاز 24 اگست کو 16 امیدواروں کے ساتھ ہوا تھا۔ تاہم بعد میں 2 اور امیدوار اس میں شامل ہوئے تھے۔