گورو گوگوئی لوک سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر

   

نئی دہلی: کانگریس کی پارلیمانی پارٹی لیڈر سونیا گاندھی نے اتوار کے روز رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی کو لوک سبھا میں پارٹی کا ڈپٹی لیڈر بنایا ہے ، جبکہ کے سریش کو چیف وہپ اور دو وہپ مقرر کیا ہے ۔کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے آج یہاں بتایا کہ کانگریس پارلیمانی پارٹی لیڈر سونیا گاندھی نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط لکھ کر ایوان میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر، چیف وہپ اور دیگر وہپس کی تقرری کے بارے میں مطلع کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے گوگوئی کو لوک سبھا میں پارٹی کا ڈپٹی لیڈر بنایا ہے ، جب کہ سریش کو چیف وہپ بنایا گیا ہے اور ممبران پارلیمنٹ مانیکم ٹیگور اور ڈاکٹر محمد جاوید کو وہپ بنایا گیا ہے ۔