گورکھپور میںس200 چمگاڈروں کی موت سے سنسنی

   

گورکھپور 26 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں ضلع گورکھپور کے بیلا گھاٹ علاقہ میں کثیر تعداد میں چمگاڈر مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ اس واقعہ کے بعد یہاں کے مکینوں میں سنسنی پیدا ہوگئی اور لوگ خوف میں مبتلا ہوگئے کیونکہ اکثر کورونا وائرس کے پھیلنے کیلئے چمگاڈروں کو بھی ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے ۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ شدت کی گرمی چمگاڈروں کی موت کا سبب ہوسکتی ہے ۔ اسی طرح بہار میں بھوجپور ضلع میں بھی تقریبا 200 چمگاڈر مردہ پائے گئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ ان مردہ چمگاڈروں کو معائنوں کیلئے پٹنہ روانہ کیا جا رہا ہے اور تفصیلی معائنوں کے بعد ہی ان کے مرنے کی وجہ کے تعلق سے کچھ بتایا جاسکتا ہے ۔