گورکھپور پولیس اسٹیشن میں ڈاکٹر کفیل خاں ہسٹری شیٹر

   

لکھنؤ : معطل شدہ ماہر اطفال ڈاکٹر کفیل خان کا نام اُترپردیش کے گورکھپور پولیس اسٹیشن میں ہسٹری شیٹر کے طور پر درج کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کفیل نے کہا کہ اترپردیش میں کریمنلس اور ہسٹری شیٹر کی کوئی نگرانی نہیں کی جاتی۔ معصوموں کے خلاف اپنی سرگرمیوں کیلئے انہیں چھوٹ دی گئی ہے۔ ڈاکٹر کفیل خاں کے خلاف 5 مقدمات درج کئے گئے ہیں جن میں 3 گورکھپور میں ہیں۔