نئی دہلی :۔ اترپردیش کی گورکھ ناتھ مندر کے قریب مقیم مسلمانوں کو مکانات خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ مقامی ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مسلمانوں سے ایک کاغذ پر دستخط حاصل کیے جارہے ہیں ۔ اگر کوئی اپنی اجازت کے لیے اس کاغذ پر دستخط کرنے سے انکار کرتا ہے تو ان پر دباؤ ڈالنے کے لیے مختلف طریقے اختیار کئے جارہے ہیں ۔ مقامی مسلمان 71 سالہ جاوید اختر نے میڈیا کو بتایا کہ عہدیداروں سے کہہ رہے ہیں کہ اگر دستخط نہیں کی جاتی ہے تو ان کے پاس دستخط کروانے کے اور بھی طریقے ہیں ۔ اس طرح ہم پر دباؤ ڈالا جارہا ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ گورکھ ناتھ مندر کے مہنت ہے ۔ 11 مسلم خاندانوں کے جبری تخلیہ سے متعلق رپورٹنگ کرنے پر دہلی کے ایک صحافی کو نیشنل سیکوریٹی ایجنسی کے تحت جیل بھیجنے کی دھمکی دی ہے ۔۔