گوریلوں کو فون پر ویڈیوز نہ دکھائیں، چڑیا گھر کی شہریوں سے اپیل

   

Ferty9 Clinic

ٹورنٹو: کینیڈا کے شہر ٹورونٹو میں موجود ایک چڑیا گھر نے وزیٹرس سے اپیل کی ہے کہ وہ گوریلوں کو فون پرویڈیوز دکھانا بند کردیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چڑیا گھر نے گوریلوں کے حصے کی دیوار کے باہر ہدایتیں چسپاں کیں جس میں زائرین سے گوریلوں کو فون پر تصاویر یا ویڈیوز نہ دکھانے کی ہدایات درج تھیں۔چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ سے فون کی اسکرین پر کچھ نامناسب مواد بھی ہو سکتا ہے اورگوریلوں میں ان کے تعلقات اور رویہ کو متاثر کر سکتا ہے۔چڑیا گھر میں جانوروں کے طرز عمل کی دیکھ بھال کرنے والی ہولی روس نے کہا کہ ہم نے ابھی تک گوریلوں کے طرز عمل میں کوئی خاص تبدیلی محسوس نہیں کی ہے لیکن حکام اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ جانوروں کی زندگیاں زیادہ سے زیادہ ’قدرتی ‘رہیں۔