گوری خان کا ایس آر کے کورنٹائن سنٹر

,

   

ممبئی ۔ /24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انٹیرئیر ڈیزائنر و فلم پروڈیوسر گوری خان نے سوپر اسٹار شاہ رخ کے دفتر کو 22 بیڈ والے کووڈ ۔ 19 کورنٹائن سنٹر میں تبدیل کئے جانے کی اطلاع دی ہے ۔ قبل ازیں اس ماہ کے اوائل بالی ووڈ اسٹار نے اپنے آفس کو کووڈ۔ 19 مریضوں کے علاج کیلئے پیش کیا تھا ۔ گوری نے بتایا کہ 4 منزلہ بلڈنگ میں ضروری ردوبدل کے ساتھ اُسے کورنٹائن سنٹر بنایا گیا ہے۔ 54 سالہ شاہ رخ کا آفس ان کی این جی او میر فاؤنڈیشن نے کورنٹائن سنٹر میں تبدیل کیا ہے ۔