ممبئی ۔آریان خان ممبئی کروز منشیات کے مقدمہ میں7 اکتوبر سے جیل میں تھے اور آج انکی ضمانت منظور ہوئی ہے۔ انہیں این سی بی نے 2 اکتوبر کو گرفتارکیا تھا۔ اس کے بعد والد شاہ رخ خان نے بھی جیل میں ان سے ملاقات کی ہے۔ آج ممبئی ہائی کورٹ نے آرین خان کی ضمانت منظور کی ہے۔ دراصل، جیل کے قوانین کے مطابق کوئی بھی قیدی صرف 7 دن کے وقفے کے بعد اپنے اہل خانہ سے جسمانی طور پر مل سکتا ہے۔ شاہ رخ خان نے21 اکتوبر کو اپنے بیٹے سے جیل میں ملاقات کی۔ اطلاعات یہ بھی تھیں کہ جب سے آرین جیل گئے ہیں، والدین کی حالت بہت خراب ہے ۔ خاص طور پرگوری خان آرین کے جیل جانے کے بعد سے اچھی نیند لینے سے قاصر ہیں اور انکی راتوں کی نیند اڑ گئی تھی۔ ایسے میں گوری آرین سے ملنا اور اپنے بیٹے کو ذاتی طور پر دیکھنا چاہتی تھیں اور اگر آج ضمانت نہ ہوتی وہ جیل میں ملاقات کیلئے جانے کا اردہ رکھتی تھیں۔