جالنہ ٖ: بنگلورو میں صحافی گوری لنکیش کے 2017 میں ہوئے قتل کے ملزم شریکانت پنگارکر نے آج مہاراشٹرا میںچیف منسٹر ایکناتھ شنڈے کی شیوسینا میںشمولیت اختیار کرلی ۔ گوری لنکیش کو بنگلورو میں 5 ستمبر 2017 میں ان کے گھر کے باہر گولی مار دی گئی تھی ۔ کرناٹک پولیس کی ایک ٹیم نے مہاراشٹرا ایجنسیوں کے ساتھ مشترکہ تحقیقات کی تھی جس کے دوران کئی افراد کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ پنگارکر 2001 سے 2006 کے درمیان غیرمنقسم شیوسینا کا میونسپل کونسلر تھا ۔ اسے اگسٹ 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ کرناٹک ہائیکورٹ نے 4 ستمبر 2024 کو ضمانت منظور کی تھی ۔ شیوسینا نے 2011 میںاسے ٹکٹ نہیں دیا تھا جس کے بعد پنگارکر نے ہندو جن جاگروتی سمیتی میں شمولیت اختیار کی تھی اور جمعہ کو اس نے چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے کی شیوسینا میں شمولیت اختیار کرلی ۔
