گوشت ، انڈا اور مچھلی سربراہی کا جائزہ : ٹی سرینواس یادو

   

حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : وزیر انیمل ہسبنڈری تلنگانہ ٹی سرینواس یادو نے لاک ڈاؤن کے دوران گوشت ، انڈے اور مچھلی وغیرہ کی سربراہی کا جائزہ لیا اور زیادہ قیمتوں پر ان اشیاء کی فروختگی پر سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ ان اشیاء کی اضلاع کو سربراہ کرنے کے لیے ضلعی سطح پر محکمہ انیمل ہسبنڈری ، پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں پر رابطہ کمیٹیاں تشکیل دینے کی اعلیٰ عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ بھیڑ بکریوں کی منتقلی میں پیش آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے پر زور دیا ۔ گوشت وغیرہ فروخت کرنے والے دوکانات کا اچانک دورہ کرتے ہوئے قیمتیں بڑھاکر گوشت فروخت کرنے والے عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ مرغ اور انڈوں کی بھی سربراہی کے لیے حکومت نے خصوصی احکامات جاری کئے ہیں ۔۔