گوشت کی دکانات کیخلاف مجلس بلدیہ کی کارروائی

   

Ferty9 Clinic

695 دکانات کو نوٹس، بلدیہ کے سلاٹر ہاؤزس سے گوشت حاصل کرنے کی ہدایت
حیدرآباد۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے میٹ اور بیف کی دکانوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ دکانداروں کی جانب سے حکومت کے مقرر کردہ سلاٹر ہاؤزیس کے بجائے اپنے طور پر جانوروں کو ذبح کرنے کے خلاف جی ایچ ایم سی حکام نے 695 دکان داروں کو نوٹس جاری کی ہے جس میں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ میونسپل کارپوریشن کے سلاٹر ہاؤزیز سے گوشت حاصل کریں جس پر اسٹامپ موجود ہو۔ شہر کے 6 زونس میں سب سے زیادہ خیریت آباد میں 186 نوٹسیں جاری کی گئیں جبکہ کوکٹ پلی میں 185 اور چارمینار زون میں 134 نوٹسیں جاری ہوئی ہیں۔ نوٹسوں کی اجرائی کا مقصد عوام کو صاف ستھرا گوشت سربراہ کرنا ہے۔ بیف اور میٹ کے تاجروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ مقررہ سلاٹر ہاؤزیز سے گوشت حاصل کریں جو مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت ہوتا ہے جس میں عوام کیلئے کوئی نقصان نہیں۔ چیف ویٹرنری آفیسر عبدالوکیل نے بتایا کہ قواعد کی خلاف ورزی اور حکومت کی ہدایات نظرانداز کرنے والے گوشت کے تاجروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔