گولان میں اسرائیلی فائرنگ تین شامی فوجی زخمی

   

Ferty9 Clinic

یروشلم ۔ 28 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) گولان کے پہاڑی علاقہ میں ایک اسرائیلی ہیلی کاپٹر کی فائرنگ کے نتیجے میں 3شامی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ شامی سرکاری خبر رساں ادارہ سانا کے مطابق اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے قحطانیہ اور الحریت کے علاقوں میں شامی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنانا۔ شامی اپوزیشن کی مبصر والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے تاہم اس واقعے میں ایک شامی فوجی کی ہلاکت اور دیگر 7کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ چند برسوں میں اسرائیلی فورسز گولان کے علاقہ میں موجود حزب اللہ کے جنگجوؤں اور ایرانی فورسز کے خلاف کئی حملے کر چکی ہیں۔