واشنگٹن 25 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج ایک اعلامیہ پر دستخط کئے جس کے تحت گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کی سالمیت کو تسلیم کرلیا گیا ہے ۔ ٹرمپ نے وزیر اعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو سے کہا کہ انہیں اپنے ملک کے دفاع کا مکمل اختیار حاصل ہے ۔ اسرائیل نے گولان کی پہاڑیوں پر 1967 کی مشرق وسطی جنگ میں قبضہ کرلیا تھا تاہم اس پر اس کی سالمیت کو ابھی تک بین الاقوامی برادری نے تسلیم نہیں کیا تھا ۔ ٹرمپ کے اقدام سے نصف صدی سے جاری امریکی پالیسی میں تبدیلی آئی ہے ۔