انقرہ: ترکی میں سرکاری ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ پولیس نے منگل کے روز درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا۔ یہ گرفتاریاں 167 مشتبہ افراد کی تلاش کے دوران ہوئیں جن میں اکثریت حاضر سروس فوجیوں کی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ایک مذہبی شخصیت کے حامیوں کو نشانہ بنانا ہے۔ ترکی کی حکومت مذکورہ شخصیت پر 2016ء میں فوجی بغاوت کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کرتی ہے۔تازہ ترین کارروائی اس مہم کا حصہ ہے جو امریکہ میں مقیم مذہبی اسکالر فتح اللہ گولن کے نیٹ ورک کو نشانہ بنانے کے لیے گذشتہ چار برسوں سے جاری ہے۔گولن کی جانب سے اس بات کی تردید کی جاتی رہی ہے۔
