نئی دہلی: آر ایس ایس کے سابق سربراہ گولوالکر سے متعلق پر متنازعہ ٹوئٹ کرنے کے الزام میں کانگریس کے سینئر رہنما ڈگ وجے سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ڈگ وجے سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مدھیہ پردیش پولیس نے ایک شکایت موصول ہونے کے بعد یہ کارروائی کی جس میں الزام لگایا گیا کہ ڈگ وجئے سنگھ نے آر ایس ایس کے سابق سربراہ گولوالکر کو بدنام کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے۔ڈگ وجے سنگھ کے خلاف کل اندور کے توکو گنج پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی۔ اندور ہائی کورٹ کے وکیل راجیش جوشی کی شکایت پر مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔