گولپلی میں مکئی کے خریداری مرکز کا وزیر کے ایشور کے ہاتھوں افتتاح

   

حیدرآباد 5 اپریل (پریس نوٹ) وزیراقلیتی بہبود ایشور نے ڈی سی ایم ایس کے تحت گولپلی منڈل کے مرکز میں مکئی کی خریداری سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جگتیال میں 23،214 ایکڑ مکئی کی کاشت ہوئی تھی جس سے 572000کنٹل پیداوار حاصل ہوئی ہے۔ جگتیال ضلع میں کل 378 خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ اس تقریب میں ڈی سی ایم ایس کے چیئرمین ایللالہ سریکانت ریڈی ، ایم پی پی نکا شنکر ، زیڈ پی ٹی سی گوسکولا جلیندھر ، گولاپلی پی اے سی ایس کے چیئرمین راجا سمن ، چندولی پی اے سی کے چیئرمین وینکٹ مادھاؤ راؤ اور نائب ایم پی پی آؤلہ ستیم نے شرکت کی۔