حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر (سیاست نیوز) سابق آئی اے ایس عہدیدار اور حکومت کے مشیر برائے تہذیب و ثقافت کے وی رمنا چاری 6 نومبر کو 5 بجے شام گولڈن تھریشولڈ نامپلی اسٹیشن میں راج کماری اندرا دیوی ہال کا افتتاح کریں گے ۔ یونیورسٹی آف حیدرآباد کی جانب سے یہ تقریب منعقد کی جارہی ہے۔ راج کماری اندرا دیوی دھنراج گیر اعزازی مہمان کے طور پر شریک ہوں گی جبکہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف حیدرآباد پروفیسر پی اپا راؤ صدارت کریں گے۔ اس موقع پر جیئنت نائیڈو ، گٹار پر موسیقی کا مظاہرہ پیش کریں گے۔