گولڈن ٹیمپل کی تصویر کے ساتھ ٹائیلٹ میاٹس فروخت کرنے پر امیزان کے خلاف ایف آئی آر درج

,

   

چندی گڑھ ۔ /12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)شرومتی اکالی دل کے قومی ترجمان منجیدر ایس سرسا نے امیزان کے خلاف آج ایک کیس درج رجسٹر کرایا ہے ۔ امیزان نے گولڈن ٹیمپل کی تصویر کے ساتھ ٹائیلٹ میاٹس فروخت کرنے کی اجازت دی تھی ۔ اس اشتہار کی وجہ سے سکھ برادری کے جذبات کو ٹھیس پہونچی ہے ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ دانستہ طور پر امیزان نے خلاف ورزی کی ہے ۔ گولڈن ٹیمپ کی تصویر کے ساتھ ٹائیلٹ میاٹس کی فروخت کے ذریعہ سکھ طبقہ کے جذبات کو ٹھیس پہونچائی گئی ہے ۔ یہ دانستہ گستاخی ہے ۔ امیزان کو چاہیے کہ وہ فوری اس کی فروخت روک دیں اور عالمی سطح پر معذرت خواہی کریں ۔ انہوں نے ٹویٹ کیا تھا جس کے بعد ٹویٹر پر اس کی مذمت کا سلسلہ شروع ہوا ۔