٭ گیانی نرمل سنگھ کا جمعرات کی صبح علاج کے دوران انتقال ہو گیا۔ انھوں نے کچھ دن پہلے ہی بیرون ملک کا دورہ کیا تھا اور واپسی کے بعد کئی جگہوں پر کیرتن بھی کیے تھے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق آج علی الصبح پدم شری سے سرفراز گولڈن ٹیمل کے سابق ‘حضوری راگی’ گیانی نرمل سنگھ کا بھی اس وائرس کی زد میں آنے سے انتقال ہو گیا۔ گزشتہ کچھ دنوں سے ان کی طبیعت خراب تھی اور بدھ کے روز ان کا کورونا ٹیسٹ ریزلٹ پازیٹو آیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔