نیویارک : کیلی فورنیا امریکہ میں ہونے والے 82 ویں گولڈن گلوب ایوارڈ 2025 ء کی ایوارڈ پریزنٹرز اور میزبانوں کی فہرست جاری کر دی گئی۔ نمایاں ناموں میں وین ڈیزل، ڈوین جانسن (راک) اور مشل یوہ بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیورلی ہلز ریاست کیلی فورنیا میں 5جنوری کی شام 8 بجے دنیا کے معروف فلم اور ٹی وی ایوارڈ گولڈن گلوب کی تقریب منعقد ہونے جا رہی ہے۔ آرگنائزر کی جانب سے اس شو کی پریزینٹرز کے نام جاری کر دیئے ہیں، 82 ویں سالانہ گولڈن گلو ب ایورڈز کی تقریب میں اسپاٹ لائٹ کا حصہ بننے والے پریزنٹرز میں وین ڈیزل، ڈوین جانسن، مشعل یوہ کے ساتھ ساتھ اینڈ ریو گارفیلڈ، کولن فیرل، جینیفر کولیج، اوکوفینا، انیا ٹیلر، کے نام شامل ہیں۔