گولڈ میڈلسٹ ٹوری کی32 سال کی عمر میں موت

   

اورلینڈو ۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والی خاتون اولمپک گولڈ میڈلسٹ ٹوری بووی 32 سال کی عمر میں چل بسیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹوری بووی امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ حکام سے خاتون کھلاڑی کی خیریت جاننے کے لیے گئے تھے جسے کئی دنوں سے دیکھا نہیں گیا تھا اور نہ ہی ان کے بارے میں کچھ سنا گیا تھا۔ ٹوری بووی کی موت کو مشتبہ قرار نہیں دیاگیا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی تفتیش کی جا رہی ہے۔ کھیلوں کی شخصیات نے ٹوری بووی کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بووی نے 2016 کے ریو اولمپک گیمز میں گولڈ، سلور اور برونز میڈل جیتا تھا، انہوں نے 2017 کی ورلڈ چمپین شپ میں 100 میٹر ریس اور ریلے میں بھی گولڈ میڈل حاصل کیا۔ بووی نے آخری مرتبہ جون 2022 میں مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔