نئی دہلی: ہندوستان کے وزیرکھیل منسکھ منڈاویہ نے پیرس میں حال ہی میں ختم ہونے والے پیرا اولمپک گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والوں کو 75 لاکھ روپے، سلور میڈل کے فاتحین کے لیے 50 لاکھ روپے اور برونز میڈل جیتنے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کے لیے 30 لاکھ روپے کے نقد انعامات کا اعلان کیا۔ جوکھلاڑی مکسڈ ٹیموں کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جیسے آرچر شیتل دیوی وہ 22.5 لاکھ روپے سے زیادہ امیر ہو جائیں گے۔ وزیر نے اس بات کا اعلان میگا ایونٹ میں میڈل جیتنے والوں کو اعزاز دینے کے لیے منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا۔یاد رہے کہ ہندوستان نے پیرا اولمپکس میں ریکارڈ 29 میڈلس جیت کر نئی تاریخ رقم کی ہے ۔