ٹورنٹو۔ 15 جنوری (ایجنسیز) کینیڈا نے ہندوستان سے پریت پنیسر کو حوالے کرنے کی اپیل کی ہے جو 2023ء میں تقریباً 180 کروڑ روپئے مالیت کے گولڈ کی چوری کا اصل ملزم ہے۔ ای ڈی کے عہدیداروں نے کہا کہ وہ کینیڈا کے حکام کے ساتھ ربط میں ہے۔ پنیسر کو گزشتہ سال پنجاب میں دیکھا گیا تھا۔ حکام اس کیس سے متعلق حوالہ فنڈس کا پتہ چلا رہے ہیں۔
