ہندوستان کے آثار قدیمہ کے سروے آفیسر ڈاکٹر میلان چاولا کے ایک بیان کے مطابق تاریخی یادگار گولکنڈہ قلعہ کا نام “عالمی ثقافتی ورثہ” کی فہرست سےختم ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گولکنڈہ فورٹ کی تزئین و آرائش کے دعوے عہدیداروں کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ادھورے رہے ہیں۔ غیر قانونی املاک کو ختم کرنے کے بلند و بانگ دعوے بھی ناکام رہے ہیں۔
چاولا نے اس وقت کو یاد کیا جب انہوں نے گولکنڈہ قلعے کی مرمت کا کام سنبھالا تھا۔ انہوں نے مشورہ دیا تھا کہ زائرین کے لئے الگ الگ راستہ ہونا چاہئے لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔
فی الحال ، داخلی اور خارجی راستہ ایک ہی ہے جو روزانہ تقریبا 4 لاکھ لوگ گزرتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ “عالمی ثقافتی ورثہ” کے ٹیگ کو برقرار رکھنے کے لئے کچھ ہدایات پر عمل کرنا ہوگا لیکن موجودہ انتظامات کے مد نظر یہ عملی طور پر کارآمد نظر نہیں آتا ہے۔
ایسی صورت میں ، گولکنڈہ قلع “ورلڈ ہیریٹیج” کا ٹیگ کھو سکتا ہے۔