حیدرآباد۔/6مئی، ( سیاست نیوز) ذہنی معذور لڑکی کی عصمت ریزی کے معاملہ میں پولیس گولکنڈہ نے بالآخر کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ کل تک اس کیس سے لاتعلقی کے الزامات کا سامنا کرنے والی پولیس نے متاثرہ لڑکی کی کونسلنگ انجام دی۔ انسپکٹر گولکنڈہ پولیس اسٹیشن چندر شیکھر ریڈی نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کی کونسلنگ کے بعد اس کیس کو بھروسہ سنٹر سے رجوع کردیا گیا ہے ۔ گولکنڈہ پولیس نے اجتماعی عصمت ریزی کے پہلو کو مسترد کردیا اور کہا کہ بھروسہ سنٹر میں لڑکی کا بیان لیا جائے گا۔