حیدرآباد ۔ /13 مئی (سیاست نیوز) گولکنڈہ علاقہ میں ایک مسجد کی چھت پر بوربچہ نظر آنے پر عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ گولکنڈہ فتح دروازہ میں واقع نورانی مسجد کے احاطہ میں ایک بوربچہ کی نقل و حرکت دیکھی گئی اور بعض افراد نے اس کی ویڈیو گرافی کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ بوربچہ مسجد کی چھت سے وہاں کے دیگر مکانوں کی چھتوں پر بھی گھومتا ہوا نظر آیا ۔ یہ بات عام ہونے کے بعد عوام میں سنسنی پھیل گئی اور بوربچہ کو دیکھنے کیلئے عوام بھی جمع ہوگئی ۔ حالانکہ سرکاری ذرائع نے اس بات کی توثیق نہیں کی ہے لیکن مقامی افراد کا یہ دعویٰ ہے کہ آج رات بوربچہ کو گھومتا ہوا دیکھا گیا ہے جس سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔