گولکنڈہ میں بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جولائی (سیاست نیوز) گولکنڈہ علاقہ میں کل رات دیر گئے اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک بیٹے نے اپنے باپ کا قتل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 50 سالہ محمد صابر جو پیشہ سے سیکل مرمت کرنے کا کام کیا کرتا تھا، کو اس کے بیٹے 24 سالہ محمد افسر نے قینچی سے حملہ کر کے زخمی کردیا تھا جس کے نتیجہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ انسپکٹر گولکنڈہ کے چندر شیکھر ریڈی کے مطابق محمد افسر بیروزگار ہے اور نشہ کا بھی عادی ہے ، وہ اکثر اپنے ماں باپ سے جھگڑا کیا کرتا تھا اور اتوار کو رات دیر گئے بھی اپنے باپ محمد صابر سے معمولی سی بات پر جھگڑا کیا اور بعد ازاں اسے قینچی سے حملہ کردیا ۔ اس واقعہ کے بعد صابر کی برسر موقع موت واقع ہوگئی اور اس کی ماں سلطانہ بیگم نے پولیس گولکنڈہ سے شکایت درج کروائی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی ایک ٹیم موقع واردات پر سراغ رسانی دستے کے ہمراہ وہاں پہنچ گئی اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا جبکہ بیٹے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا گیا ۔ ب