گولکنڈہ میں جھلس جانے والے شخص کی موت

   

حیدرآباد۔/7 جون، ( سیاست نیوز) گولکنڈہ کے علاقہ میں ایک شخص حادثاتی طور پر جھلس جانے کے سبب فوت ہوگیا۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 50 سالہ محمد خان جو پیشہ سے پلمبر موتی محل گولکنڈہ کا ساکن تھا یکم جون کو یہ شخص اپنے مکان میں پکوان کررہا تھا کہ حادثاتی طور پر جھلس جانے کے سبب شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا۔ گولکنڈہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔