گولکنڈہ میں خاتون کی مشتبہ موت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/29 ستمبر، ( سیاست نیوز) قلعہ گولکنڈہ کے علاقہ میں ایک خاتون کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ گولکنڈہ پولیس ذرائع کے مطابق 30سالہ سعدیہ بیگم جو صالح نگر کنچہ علاقہ کے ساکن مظہر علی کی بیوی تھی اس خاتون کی صحت کل رات اچانک بگڑ گئی اور شدید سردرد کی شکایت پر خاتون کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ فوت ہوگئی۔سعدیہ کی شادی سال 2012 میں ہوئی تھی اور ان کے تین بچے ہیں ۔ گولکنڈہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔