گولکنڈہ میں ہاٹ ایر بیلون فیسٹول کا آغاز

   

وزیر سیاحت کرشنا راؤ نے بیلون میں سفر کیا
حیدرآباد ۔16 ۔ جنوری (سیاست نیوز) وزیر سیاحت جوپلی کرشنا راؤ نے آج صبح گولکنڈہ قلعہ کے قریب گولف کلب کے احاطہ میں ہاٹ ایر بیلون فیسٹول کا افتتاح کیا۔ تقریباً 18 ہاٹ ایر بیلون اس موقع پر 7 تا 8 مسافرین کے ساتھ اڑان بھری۔ جوپلی کرشنا راؤ نے خود بھی ہاٹ ایر بیلون میں سفر کرتے ہوئے شرکاء کی حوصلہ افزائی ۔ تقریباً 50 افراد نے ایر بیلون میں سفر کیا جنہوں نے پہلے سے اپنے ٹکٹ بک کرائے تھے۔ اہم شخصیتوں کو بھی سفر کا موقع فراہم کیا گیا۔ ایر بیلون فیسٹول کا ٹکٹ 2000 روپئے سے زائد ہے۔ شرکاء نے تلنگانہ حکومت سے اس طرح کے فیسٹول مزید منعقد کرنے کی درخواست کی۔ وزیر نے تقریباً دیڑھ گھنٹہ ایر بیلون میں سفر کرتے ہوئے 13 کیلو میٹر کا احاطہ کیا۔ گولف کلب سے پرواز شروع ہوئی جو مضافاتی علاقہ اپاجی گوڑہ میں اختتام کو پہنچی۔ سفر کے دوران حیدرآباد اور اس کے اطر اف کے علاقوں کا نظارہ قابل دید تھا۔ جوپلی کرشنا راؤ نے کہا کہ تلنگانہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے ایر بیلون فیسٹول کا اہتمام کیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ فیسٹول میں حصہ لیتے ہوئے ایر بیلون سفر کو یادگار بنائیں۔ اس موقع پر ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی مینجنگ ڈائرکٹر وی کرانتی موجود تھیں۔1