گولی گوڑہ تا جوبلی بس اسٹیشن میٹرو ٹرین کا افتتاح

,

   

چیف منسٹر کے سی آر نے جھنڈی دکھائی ، ٹرین میں سفر ، پرانے شہر کے لیے میٹرو کی منصوبہ بندی : محمد محمود علی
حیدرآباد۔7فبروری(سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو نے 7 فروری کو 4 بجے دن حیدرآباد میٹرو کے جے بی ایس ‘ ایم جی بی ایس کوریڈار کا افتتاح کیا ۔ جوبلی بس اسٹیشن( جے بی ایس) پر منعقدہ تقریب کے دوران جھنڈی دیکھاکر کواریڈار کا افتتاح کرنے کے بعد ٹرپ پر سواری کی۔گیارہ کیلومیٹر پر مشتمل دوسرے مرحلے کی میٹرو ٹرین جے بی یس تا مہاتما گاندھی بس اسٹیشن( ایم جی بی ایس) کے افتتاح کے موقع پر وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی راما رائو کے علاوہ وزیر داخلہ محمد محمودعلی ‘ریاستی وزراء ایم سرینواس یادو‘ پدما رائو گوڑ ‘ چیف سکریٹری سومیش کمار‘ میئر گریٹر حیدرآباد بنتو رام موہن اور ایچ ایم آر ایل کے ایم ڈی این وی ایس ریڈی اور دیگر بھی موجود تھے۔ پہلے مرحلے میںشروع کی گئی میٹرو ٹرین خدمات کے بعد جے بی ایس اور ایم جی بی ایس کوارڈیڈار کی شروعات کے ساتھ ہی شہر میںمیٹروٹرین لائن 69کیلومیٹر پر مشتمل ہوگئی ہے۔ جے بی ایس سے ایم جی بی ایس آنے والے میٹرو ٹرین سکندرآباد ویسٹ‘ گاندھی ہاسپٹل‘ مشیر آباد‘ آر ٹی سی کراس روڈس ‘ چکڑ پلی‘ نارائن گوڑ‘ اور سلطان بازار سے ہوکر گذرتی ہے۔ 8 فروری کی صبح6:30بجے سے اس راہداری پر عوام کیلئے خدمات شروع کردئے جائیں گے۔ محمد محمودعلی نے دوسرے مرحلے کی شروعات پر عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ بہت جلد پرانے شہر میںبھی میٹرو خدمات کی شروعات کا اشارہ دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ چند ناگزیروجوہات کی بنا ء پر کام روک دیاگیاہے اور کام کی شروعات کیلئے درکار سروے کو روبعمل لانے کیلئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو نے میٹرو انتظامیہ کوہدایت دی ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ دوسرے مرحلے کے میٹرو ٹرین کی شروعات عوام کو نہ صرف راحت وسکون کا ذریعہ بنے گی بلکہ ٹریفک میںبھی کمی کی توقع کی جاسکتی ہے۔