لندن ۔ یورو 2020 فائنل میں پینالٹی ککس پر گول نہ کرنے والے سیاہ فام کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا پر بدسلوکی کا سامنا ہے۔ وزیراعظم بورس جانسن اور فٹ بال ایسوسی ایشن نے تعصب پر مبنی رویہ کی مذمت کی ہے، بورس جانسن کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو اس طرح تعصب کا نشانہ بنانا خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا رویہ اپنانے والوں کو اپنے فعل پر شرم آنی چاہیے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں کو نشانہ بنانے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا رویہ برداشت نہیں کرینگے۔
کھلاڑی مالامال ہوں گے
لکھنئو ۔ ٹوکیواولمپک میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کوحکومت اترپردیش اعزازکے ساتھ مالامال کرے گی۔ یوپی سے10کھلاڑی مختلف ایونٹس میں حصہ لینے کے لئے ٹوکیوجائیں گے ۔ کھیلوں کو فروغ دینے کے مقصد سے یوگی حکومت اولمپک گیمز میں حصہ لینے والے ہرایک کھلاڑی کو 10 لاکھ روپیہ دے گی۔ سنگلز اورٹیم کھیلوں میں میڈل لے کر واپس آنے والے کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی کرے گی۔
ریاستی حکومت اولمپک کھیلوں میں ہونے والے سنگلز کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو چھ کروڑ روپے ، چاندی پانے والے کھلاڑیوں کو 4 کروڑ اورکانسے کا تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو دوکروڑ روپے دے گی