حیدرآباد 2 فبروری (سیاست نیوز) ضلع وقارآباد کے تانڈور منڈل میں گوناپور علاقہ میں پالش یونٹ کے سمپ میں گرنے سے ایک 4 سالہ لڑکی کی موت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ریاست بہار کے بیگم پور کے معراج روزگار کی تلاش میں 6 ماہ قبل تانڈور منتقل ہوگئے تھے۔ تانڈور منڈل کے گوکاپور میں ایک پالش یونٹ میں معراج اور اس کی بیوی کام کررہے تھے۔ وہ اپنے ساتھ 4 سالہ لڑکی کو بھی لے کر آئے تھے، دونوں کام میں مصروف تھے کہ لڑکی کھیلتے کھیلتے سمپ میں گرگئی جسے فوراً مقامی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بعد معائنہ مردہ قرار دیا۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا۔ (ش)