گونڈہ میں بقایا کے سلسلے میں گنا کسانوں نے محاصرہ کیا

   

گونڈہ : اترپردیش میں ضلع گونڈہ کے موتی گنج علاقے میں واقع بجاج ہندوستان شوگر مل کی کُندرکھی یونٹ کی جانب سے 140 کروڑ گنا بقایا کی ادائیگی کے سلسلے میں سیکڑوں کسانوں نے مل انتظامیہ کا محاصرہ کیا۔ اودھ کیسری سینا کے سربراہ نیرج سنگھ کی قیادت میں سیکڑوں گنا کسانوں نے اتوار کے روز مل گیٹ کے سامنے گنا بقایا کی ادائیگی کے مطالبے میں جم کر ہنگامہ کیا۔ گھنٹوں مظاہرہ اور نعرے بازی کے بعد مل انتظامیہ کے جلد ادائیگی کی یقین دہانی پر کسانوں نے محاصرہ ختم کیا۔