حیدرآباد ۔ 4۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ انسانی حقوق کمیشن نے 8 سالہ گونگے بچہ پر میں آوارہ کتوں کے حملہ پر رپورٹ طلب کی۔ حیات نگر کے شیوا گنگا کالونی میں 8 سالہ گونگے لڑکے پریم چند پر آوارہ کتوں نے حملہ کرکے زخمی کردیا۔ لڑکے کا کان اور چہرہ زخمی ہوا۔ عوام کے تحفظ اور آوارہ کتوں پر کنٹرول میں حکام کی ناکامی کا سختی سے نوٹ لے کر صدرنشین ڈاکٹر جسٹس شمیم اختر نے کمشنر جی ایچ ایم سی اور کلکٹر رنگا ریڈی سے رپورٹ طلب کی ۔ کمشنر نے بچوں کے حقوق پر بھی وضاحت طلب کی ہے۔ جسٹس شمیم اختر نے زخمی لڑکے کی صحت کی معلومات حاصل کیں اور حکام کو ہدایت دی کہ آوارہ کتوں کیلئے سپریم کورٹ احکام پر سختی سے عمل کیا جائے۔ حکام کو 29 ڈسمبر تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ 2 ڈسمبر کو تقریباً 20 آوارہ کتوں نے پریم چند پر ان کے مکان کے قریب حملہ کر کے زخمی کردیا۔1
