ایسا لگتا ہے کہ ایک اوراسٹار بیٹا جلد ہی بالی ووڈ میں قدم رکھے گا ۔گووندا کے بیٹے ہرشوردھن آہوجا بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس کا انکشاف ہمیں آکاش گہرور نے کیا جو گووندا کا کزن ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ آپ کو ہرشوردھن آہوجا کی پہلی فلم کے بارے میں بہت جلد سننے کو ملے گا۔ وہ تین سال سے خود پرکام کررہے ہیں۔ درحقیقت اس نے ایک نیا فوٹو شوٹ کیا ہے ، جسے گووندا جی نے اپنے سوشل میڈیا پر شائع کیا ہے۔ وہ اپنے آپ پرکام کر رہا ہیکیونکہ پہلا تاثر اہم ہوتا ہے۔گووندا کی بیٹی ٹینا نے کچھ سال پہلے ڈیبیوکیا تھا لیکن فلمیںکامیاب نہیں رہی۔ ایسا لگتا ہے کہ ہرشوردھن دوگنی کوشش سے تیاری کررہا ہے۔گووندا نے واقعی اپنے بیٹے کی تصویر ایک جذباتی پیغام کے ساتھ شائع کی ہے۔ انہوں نے لکھا آپ نے ان تمام سالوں میں جو محنت کی ہے وہ آپ کے چہرے پر جھلک رہی ہے۔ آپ نے جو اعتمادکیا ہے اس نے آپ کو ایک شخص سے ایک شخصیت میں بدل دیا ہے۔