گوٹابایا راجا پکسے مستعفی ہونے تیار: رپورٹ

   

کولمبو ۔ سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پکسے نے ہفتہ کو اشارہ دیا کہ وہ مستعفی ہونے کے لیے تیار ہیں۔ صدر کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے ہزاروں مظاہرین نے صدارتی محل پر دھاوا بول دیا تاہم وہ وہاں سے چلے گئے ۔ اطلاع کے مطابق صدر نے وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے سے کہا کہ وہ وزیر اعظم کی طرف سے بلائے گئے پارٹی رہنماؤں کی میٹنگ میں لیے گئے کسی بھی فیصلے کا احترام کریں گے ۔ صدر کہاں ہیں اس بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے ۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ کسی فوجی یونٹ کے ساتھ ہے ۔