گوٹریس، حسینہ، جے ان کا مہاتما گاندھی کوخراج عقیدت

,

   

Ferty9 Clinic

اقوام متحدہ، 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس، بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور کوریا کے صدر مون جے ان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہان نے مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہندوستان کی میزبانی میں ‘معاصر دنیا میں مہاتما گاندھی کی موزونیت’ موضوع پر منعقد خصوصی پروگرام میں مسٹر گوٹریس نے اپنے خطاب میں گاندھی کو ’20 ویں صدی کے قدآور لیڈروں میں سے ایک ’کے طور پر بیان کیا۔ انہوں نے کہا‘‘میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں اس اجلاس کے انعقاد کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور ہندوستانی مشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں’’۔انہوں نے کہا کہ گاندھی جی کا نقطہ نظر اور فلسفہ‘سیاست سے پرے ’ تھا اور یہی اقوام متحدہ کا سرچشمہ ہے ’’۔محترمہ حسینہ واجد نے کہاکہ مہاتما گاندھی کو ‘مایوسی میں نجات دہندہ’ اور ‘تاریکی میں روشنی’ بتایااور کہا کہ ان کی شاندار اور جادوئی قیادت نے دنیا کو دکھایا کہ کس طرح عدم تشدد سے سماج اور سیاست میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا‘‘گاندھی جی کا عام لوگوں کے تئیں محبت اور عدم تشدد کے جذبہ سے سرشار پر امن بنگالیوں پر اس وقت کے پاکستانی حکمرانوں کی طرف سے کئے گئے مظالم کے خلاف ‘بنگا بندھو’ شیخ مجیب الرحمن کی جدوجہد اور پرامن تحریک کے نقطہ نظر کو تقویت ملی۔ یہ المیہ ہے کہ گاندھی جی اور شیخ مجیب الرحمن دونوں قتل کر د یئے گئے ۔

گاندھی جی کے 150 ویں یوم پیدائش پر مودی کا خطاب
نیویارک ۔ 25 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ چہارشنبہ کو ہندوستان کی جانب سے بابائے قوم مہاتما گاندھی پر منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم ہند نریندر مودی نے بھی خطاب کیا ۔ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرس میں اس وقت عالمی قائدین جمع ہیں جہاں گاندھی سولار پارک کا بھی افتتاح عمل میں آیا جبکہ گاندھی جی کے 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر اقوام متحدہ کی جانب سے ایک ٹکٹ کی اجرائی بھی عمل میں آئی ۔ اس موقع پر وزیراعظم کے دفتر سے ہندی زبان میں جاری مختلف ٹوئیٹس کے ذریعہ آج کی اس دنیا میں گاندھی سے وابستگی کے موضوع پر مودی کے خطاب کا تذکرہ بھی کیا گیا جس میں مودی نے واضح طور پر کہا کہ گاندھی جی کا تعلق یوں تو ہندوستان سے تھا لیکن وہ صرف ہندوستان تک ہی محدود نہ یں تھے ۔ ایسی شخصیات جنہوں نے گاندھی جی سے کبھی ملاقات نہیں کی ، وہ بھی ان کی (گاندھی) طرز زندگی سے کافی متاثر رہے ج یسے مارٹن لوتھر کنگ (جونیئر) اور نیلسن منڈیلا ۔ ان کے نظریات بھی ہمیشہ گاندھی جی کے نظریات کے زیر اثر رہے۔